ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم نریندر مودی کو ماحولیات کا اعلیٰ ترین اعزاز تفویض

وزیراعظم نریندر مودی کو ماحولیات کا اعلیٰ ترین اعزاز تفویض

Thu, 04 Oct 2018 11:31:15    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں چہارشنبہ کے روز ایک تقریب میں اقوام متحدہ کے ماحولیات سے متعلق اعلیٰ ترین اعزازیواین ای پی چمپئنس آف دی ارتھ2018حاصل کیا۔وزیراعظم نے پرواسی بھارتیہ کیندر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگونٹیریس اور اقوام متحدہ کے ماحولیات سے متعلق پروگرام کے سربراہ ایرک سولہم سے حاصل کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ سشماسوراج ،وزیرماحولیات ہرش وردھن اور وزیرثقافت مہیش شرما سمیت دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سربراہ نے کہاکہ سب سے اہم خام مادہ سونا،تیل ،توانائی یاکوئی دیگر معدنی شے نہیں ہے ۔جوخام مادہ موجود نہیں ہے وہ ہے سیاسی قیادت اور وزیراعظم نریندرمودی ہندوستان اور دنیا کو یہ فراہم کررہے ہیں۔وزیراعظم مودی کو بین الاقوامی شمسی اتحاد کی حمایت میں ان کے نمایاں کام اور2022تک ہندوستان میں ایک بار استعمال ہونے والی سبھی پلاسٹک کوختم کرنے کے ان کے غیر معمولی عزم کے لئے پالیسی قیادت کے زمرے میں منتخب کیاگیاہے ۔


Share: